اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنارٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق شام کےصدر بشاراسد نے دمشق میں اقوام متحدہ کےخصوصی ایلچی دی میسٹورا کےساتھ ملاقات ميں کہا کہ دمشق ہراس منصوبے یا تجویز کی جو اس ملک کے بحران کے حل ميں مددگار ثابت ہوحمایت کرتا ہے تاکہ شہریوں کی جانوں اور حکومتی اداروں کی حفاظت کی جاسکے۔ بشاراسدنےمطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو مالی امداد کی فراہمی بند اور ان کے شام میں داخلے کی روک تھام سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پابندی کرنے کے سلسلے میں تمام ملکوں پر دباؤ ڈالا جائے۔ اس ملاقات میں اسی طرح حلب ميں لڑائی روکے جانے کے لئے دی میسٹورا کے نئے منصوبے کی تفصیلات کا جائزہ لیاگیا۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے دی میسٹورا نے اس ملاقات میں امید ظاہرکی کہ تمام فریق حلب میں امن و امان کی بحالی کے لئے ان کے منصوبے کی حمایت کریں گے تاکہ یہ شہر پورے شام میں امن و امان کی برقراری کا نقطۂ آغاز ثابت ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲